
آج ہی فلسطین کے لیے بین الاقوامی عوامی ٹریبونل کی حمایت کے لیے چندہ دیں!
ہر دن دنیا "اسرائیل” کو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کرتے دیکھ رہی ہے۔ اسرائیلی فوجی حملوں میں اکتوبر 2023 سے اب تک ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام بموں اور گولیوں کے ذریعے کیا جا چکا ہے؛ اور اب ہم "اسرائیل” کو انسانی تاریخ کی تیز ترین فاقہ کشی کراتے دیکھ رہے ہیں، جو نہ صرف فلسطینی عوام کو خوراک کی بلاواسطہ بندش کے ذریعے کی جا رہی ہے بلکہ قدرتی ماحول اور زرعی زمینوں کی جان بوجھ کر ناقابلِ واپسی تباہی (ایکو سائیڈ) کے ذریعے بھی، جن پر نسلوں سے فلسطینی لوگ خوراک کے لیے انحصار کرتے آئے ہیں۔ امریکہ کی پشت پناہی، مالی مدد اور اسلحہ کی فراہمی کے ساتھ، "اسرائیل” ان جرائم کو فلسطینی عوام کی مزاحمت کو توڑنے اور ان کی خودمختاری کی مستقل نفی کے طویل مدتی منصوبے کے طور پر انجام دے رہا ہے۔
ہم خاموش کھڑے نہیں رہ سکتے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر اس خوراک کو ہتھیار بنانے، زمین کی تباہی اور فلسطینی عوام کو ختم کرنے کی اس مہم کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔
فلسطینی عوام کی انصاف کی پکار کے جواب میں، ہم "رائٹ ٹو رزیسٹ(مزاحمت کا حق) — 2025 بین الاقوامی عوامی ٹریبونل برائے امریکی حمایت یافتہ صہیونی قبضے کی صورت میں فلسطین میں جبری فاقہ کشی اور ماحولیاتی تباہی کی جنگ کے خلاف منعقد کر رہے ہیں۔ یہ ٹریبونل 22 سے 23 نومبر 2025کو بارسلونا، کاتالونیا میں منعقد ہوگا۔
یہ ٹریبونل متاثرین، اسرائیلی جنگی جارحیت میں زندہ بچ جانے والوں، پیروکاروں، سماجی اور قومی آزادی کی تحریکوں کے لیے ایک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی پلیٹ فارم ہوگا تاکہ صیہونی جنگی مجرموں اور ان کے سامراجی سرپرستوں کو ماحول کے قتل اور بھوک سے مارنے کی جیسے سنگین جرائم پر کٹہرے میں لایا جا سکے، جو بلآخر فلسطینی عوام کی نسل کشی جا پہنچ چکا ہے۔
آئی پی ٹی – فلسطین فلسطینی عوام کی آوازوں اور کہانیوں کو بڑھاوا دے گا، اور "اسرائیل” اور اس کے حمایتیوں کی طرف سے ہونے والی نسل کشی پر بین الاقوامی مذمت و مخالفت کو تیز کرے گا۔ یہ ٹریبونل بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کی قومی آزادی کی جدوجہد کے جائز مقصد ،قانونی حیثیت اور صداقت سے آگاہ کرے گا، اور فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی حمایت کو وسیع کرے گا۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے! ہم ٹریبونل کے انعقاد کے لیے فنڈز جمع کر رہے ہیں تاکہ بہادر فلسطینی عوام کی جدوجہد بین الاقوامی برادری تک پہنچائی جا سکیں اور نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ آپ کا چندہ ٹریبونل کے انعقاد اور اس کے نتائج کی تشہیر کے اخراجات پر خرچ کیا جائے گا، جس میں گواہوں، جیوری اور وکلاء کے سفر، رہائش،ترجمہ، سیکورٹی اور دیگر ضروریات ، کانفرنس کا مقام اورمواد کی تیاری تاکہ ٹریبونل کی کارروائی اور فیصلے کو فروغ دیا جا سکے شامل ہے۔
براہ کرم آج ہی چندہ دیں۔
یورو میں عطیات کے لیے : https://bit.ly/donateIPT
امریکی ڈالر میں عطیات کے لیے: Venmo @IPT2025
دیگر عطیہ دینے کے طریقوں کے لیے براہ کرم رابطہ کریں: [email protected]





